معصوم بچی کا لہو حکمران کی گردن پر ہے


معصوم بچی کا لہو حکمرانوں کی گردن پر ہے،انجمن ضیائے طیبہ

حکمران بے حس ہوجائیں تو قصور جیسے سانحات سے عوام کو دوچار ہونا پڑتا ہے،سید اللہ رکھا قادری

شرعی نظام عدل کے نفاذ ہی سے محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے،مفتی اکرام المحسن فیضی

بے گناہ مظاہرین کا خون بہا کر حکومت نے اپنی بے حسی پر مہر ثبت کردی ہے،مبشر قادری

انجمن ضیائے طیبہ کی سانحہ قصور کی شدید مذمت،مجرم کی فوری گرفتاری اور شرعی سزا کا مطالبہ

کراچی(پ ر)قصور میں قتل کی جانے والی معصوم بچی کا لہو حکومت وقت کی گردن پر ہے۔معصوم زینب کے قتل سے کسی طور بھی حکومت خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔یہ بات انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی نے انجمن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہی۔ انھوں نے کہا کہحکمران بے حس ہوجائیں تو قصور جیسے سانحات سے عوام کو دوچار ہونا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں انجمن کے چیئرمین سید مبشر قادری ضیائی نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں بارہ سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد بھی عوام مظاہرے اور احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔ جبکہ اس ظالم حکومت نے عوام کے غم و اندہ کا احساس کرنے کے بجائے مظاہرین پر فائرنگ کرکے  بے حسی اور سنگدلی کا ثبوت دیا ہے۔  مجرم کو فوری طور پر گرفتار کرکے شرعی سزا دی جائے اور ذمہ داران سے استعفے لیے جائیں دریں اثنا رئیس ضیائی دارلافتا مفتی اکرام المحسن فیضی نے کہا کہ اسلامی نظام عدل کا نفاذ ہی ہمیں ایسے روح فرسا سانحات سے نجات دلواسکتا ہے۔شرعی قوانین اور شرعی سزائوں کے نفاذ ہی سے جرائم کی بیخ کنی کی جاسکتی ہے۔ہمارے ہاں نافذ نظام انصاف کا حال تو یہ ہے کہ یہاں مجرم آزاد ہیں اور مظلوم قید ہیں ۔جرم کے ساتھ نرم رویہ جرائم کی پرورش کرتا ہے۔ علاوہ ازیں انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں سانحہ قصور کی شدید ترین مذمت کی گئی ہے اور مجرم کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت ترین شرعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi