ڈاکٹر مسعود نقشبندی کے عرس میں چیر مین ضیائے طیبہ کی شرکت


ڈاکٹرمسعودؒ احمد نقشبندی کے عرس میں چیئرمین ضیائے طیبہ کی شرکت

کراچی(پ ر)پروفیسر ڈاکٹر مسعودؒ احمد نقشبندی کے دسویں عرس کی سالانہ تقریب میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ علمائے کرام و مشائخ عظام بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین ضیائے طیبہ سید مبشر قادری ضیائی  نے بھی گذشتہ روز ۹ جنوری بروز منگل کو عرس مسعودی میں شرکت کی۔ استقبالیہ کمیٹی کے ڈاکٹر سید عدنان خورشید اور نقیب محفل علامہ راشد نقشبندی پھولوں کے گجرے سے چیئرمین ضیائے طیبہ کی عزت افزائی کی اور اسٹیج پر مدعو کیا۔صوفی پیر آغا صاحب کی دعا پر عرس کا اختتام ہوا۔ دریں اثنا عرس سے واپسی کے موقع پر دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے سید مبشر قادری نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد نقشبندی کی ذات دور جدید میں محققین کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کے صاحبزادے محترم مسرور احمد نقشبندی اپنے والد محترم کے مشن کو بخوبی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi