شہدا ء کے لیے دعائیں


 سانحہ کابل پر سندھ بھر میں احتجاجی اجتماعات، شہدا ء کے لیے دعائیں

جلسۂ میلاد کو نشانہ بنانے والے مسلمان ہیں نہ انسان، سید اللہ رکھا قادری ضیائی

شیطانی قوتوں نے ہمیشہ ذکر ِمصطفی کی مخالفت کی ہے: مفتی اکرام المحسن فیضی

کراچی (سندھ اسپیشل ) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر کابل کی مسجد میں محفل میلاد پر حملے کی سندھ اور بلوچستان بھر میں مذمت کاسلسلہ جاری ہے۔ جشن عیدمیلادالنبی والے روز افغاستان کے شہر کابل میں واقع ایک شادی ہال میں محفل میلادالنبیﷺ کے دوران ایک شدید بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں علماء کرام سمیت 70 افراد شہید اور 200زخمی ہوئے۔ اس حادثہ دل سوز وجاں فرسا پر انجمن ضیائےطیبہ کے بانی سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی اور سر پر ست مفتی اکرام المحسن فیضی نے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ابلیس اوراس کے چاہنے والوں کو شروع ہی سے میلاد النبی ﷺ کی مجالس سے بغض وعناد رہا ہے اس شیطانی گروہ نے پہلے بھی میلاد کے جلوسوں کوبم دھماکوں کے ذریعے روکنا چاہا لیکن بقول شاعر ’’نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن‘‘ پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا۔ تاریخ شاہد ہے کہ جشنِ میلاد کو جتنا بھی روکنے کی کوشش کی گئی ہے یہ اتنا  ہی  بڑھتا جائے گا۔

حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم ۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi