غازی علم دین شہید کا یوم پیدائش منایا گیا


 

غازی علم  دین شہید کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

انجمن ضیائے طیبہ کی اپیل پر سندھ اور بلوچستان بھر میں اجتماعات  منعقد ہونگے

کراچی (سندھ اسپیشل ) ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کی خاطر پھانسی کا پھندا چومنے والے غازی علم الدین شہید کا دسواں یوم ِ پیدائش سندھ اور بلوچستان بھرمیں منگل کو منایاجارہاہے۔ انجمن ضیائے طیبہ کے مفتی اکرام المحسن فیضی، بانی سید اللہ رکھا ضیائی ، سید مبشر قادری ، ندیم نورانی اور ابو بکر صدیق نے عاشقان رسول سے اپیل کی ہےکہ یہ دن تزک واحتشام سے منایا جائے کیونکہ جو نبی اکرم ﷺ کی حرمت پر جان وارتا ہے اس کے مقام ازخود بلند ہوجاتے ہیں اورہم یہ دن مناکر اپنی بخشش کاسامان کرتے ہیں، اس دن کی مناسبت سے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں اجتماعات منعقد کیےجائیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi