ماہِ رمضان مںظ مدرسۂ ضاّئے طبہہ کے حفّاظ کی بہاریں


مختلف مقامات پر حفّاظ نے نمازِ تراویح میں امامت و سماعت کی خدمت انجام دی

مدینہ مسجد میٹھادر میں گیارہ روزہ شبینہ میںکمسن حفّاظ نے دلوں کو گرما دیا

17 رمضان کو یومِ عائشہ صدّیقہ و یومِ بدر اور 21 رمضان کو یومِ مشکل کشا کا اہتمام کیا گیا

کراچی(استاف رپورٹر) انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام چلنے والے مدرسۂ ضیائے کے حفّاظِ کرام نے شہرِ کراچی کے مختلف مقامات پر نمازِ تراویح میں امامت و سماعت کی خدمات سرنجام دیں۔ جبکہ مدرسے کے حفّاظ نے مدینہ مسجد میٹھا در میں گیارہ روزہ شبینہ بھی پڑھایا۔ یہ شبینہ دو مختلف شفٹوں میں پڑھایا گیا: ایک شفٹ میں۱۵ سال سے کم عمر کے حفّاظ نے شبینہ پڑھایا، جبکہ دوسری شفٹ میں جواں سال حفّاظ نے خدمتِ شبینہ سر انجام دی۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi