اردوغان نے امریکا نوازوں کو عثمانی تھپڑ مار دیا


امریکا اور اسرائیل کی بھرپور سپورٹ کے باوجود کیمونسٹ محرم انسے ترکی الیکشن ہارگئے

ترکی میں احیائے اسلام کی لہر سے مغربی طاقتیں شدید خوف میں مبتلا ہیں

اردوغان مسلمانوں کے حق میںآواز اٹھانے والے لیڈر کے طور پر نمایاں ہورہے ہیں

کراچی(خصوصی رپورٹ) طیّب اردوغان نے امریکا و اسرائیل نوازوں کو عثمانی تھپڑ جڑ دیا، وہ ترکی میں ہونے والے الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے مخالف کیمونسٹ نظریات کے حامل محرم انسے امریکی ایجنسیوں کی مدد سے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے باوجود شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔ حالیہ الیکشن میں ترکی کے عوام کو عالمی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس پروپگنڈے میں الجھایا گیا کہ طیب اردوغان ترکی کو ایک جہادی دہشتگرد ملک بنانے جارہے ہیں۔یہ نعرے بھی دیے گئے کہ’’اسلام یا امن؟‘‘؛ تاہم ان سب کے باوجود ترکی کے عوام نے طیّب اردوغان کو ووٹ دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو سیکولر نظریات سے نکال کر اسلام کی نشأتِثانیہ کے راستے پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ طیّب اردوغان کو مسلمانوں کو درپیش عالمی مسائل پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے کی وجہ سے عالمی مسلم لیڈر کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi