الحمد للہ!جامعہ ضیائے طیبہ میں تعمیری کام کا آغاز


الحمد للہ!جامعہ ضیائے طیبہ میں تعمیری کام کا آغاز

جامعہ میں توسیعی تعمیر کے ساتھ ساتھ عمارتِ مسجد  کی تعمیر بھی شروع کردی گئی 

جامعہ ضیائے طیبہ میں گذشتہ 3برس سے تعلیم دین جاری و ساری ہے

چیئرمین ضیائے طیبہ کا مہتمم جامعہ سے ٹیلی فونک رابطہ،تعلیمی و تعمیری معاملات پر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ انتظام جامعہ ضیائے طیبہ گزشتہ تین برس سے تعلیم دین کی خدمت میں مصروف ہے۔الحمد للہ جامعہ ضیائے طیبہ میں مزید تعمیری کام کا  آغاز کردیا گیا ہے۔جامعہ کے توسیعی و تعمیری کام کے ساتھ ساتھ مسجد کی عمارت کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین ضیائے طیبہ سیّدمحمد مبشر قادری نے مہتمم جامعہ مولانا محمد سعید احمد نقشبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، گفتگو کے دوران تعمیری کاموں کے ساتھ ساتھ جامعہ کے دیگر معاملات بھی زیرِ غور آئے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi